نذیر حسین یونیورسٹی میں عالمی فارمیسی کا دن منایا گیا

556

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نذیر حسین یونیورسٹی کراچی میں عالمی فارمیسی کے دن کو منایا گیا اور تمام اسٹاف اور طالب علموں نے حکومتی احتیاطی تدابیر کی پیروی کرتے ہوئے بھرپور حصہ لیا۔اس دن کو منانے کا مقصد فارمیسی کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی توجہ دلانا تھا اور اس دن کو منانے کا مقصد فارماسسٹس کے حقوق کا تحفظ ہے۔ایونٹ میں خصوصی مہمان وائس چانسلر نذیر حسین یونیورسٹی ڈاکٹر بلال احمد علوی، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی نذیر حسین یونیورسٹی ڈاکٹر نگہت رضوی،چیئرمین بزنس ڈیپارٹمنٹ فصح خان ،اسسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ انجینئر ثاقب منور، سی ای او سیف فارمیسی ابراہیم مقصود، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاؤ یونیورسٹی ڈاکٹر نور جہاں اور سیکرٹری فارمیسی کونسل سندھ ڈاکٹر تنویر احمد نے شرکت کی۔تقریب میں یونیورسٹی کے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے طالب علموں نے کورونا وائرس کی حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بھرپور شرکت کی۔