دنیا بھر میں کورونا سے 9لاکھ 98 ہزار806 افراد جان کی بازی ہارگئے

440

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 9لاکھ98 ہزار806 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

دنیا بھر میں ہر منٹ پھیلنے والا کووڈ-19 (کورونا وائرس) سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ30لاکھ62ہزار502 ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 2کروڑ44لاکھ12ہزار905 ہوگئی ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق امریکا میں 72 لاکھ 87 ہزار593 افراد کورونا سے متاثر ہیں، اموات 2 لاکھ9ہزار177 ہوگئیں ہیں، دوسرے نمبر پر عددوشمار کے مطابق بھارت ہے جہاں 59 لاکھ 92 ہزار532 افراد متاثر،94 ہزار 534 افراد لقمہ اجل بنے، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 47 لاکھ 18 ہزار115 اور اموات 1لاکھ41 ہزار441تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 11 لاکھ43 ہزار571افراد متاثر، اموات20ہزار225، پیرو میں8 لاکھ 142، اموات 32 ہزار142، سائوتھ افریقہ میں 6لاکھ 69ہزار498، اموات کی تعداد 16ہزار376 ، کولمبیا میں 8 لاکھ 6 ہزار 38 افراد متاثر، اموات کی تعداد 25 ہزار296 ہوگئی۔

 

دوسری جانب اسپین کے حکام نے میڈرڈ اور اس کے اطراف میں لاک ڈاؤن سخت اور وسیع کردیا ہے  جس کے بعد تقریباً 10 لاکھ افراد اس دائرے کا حصہ بن گئے ہیں۔