گیس پائپ لائن کی اجازت نہ دیناافسوسناک ہے‘خرم شیرزمان

171

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے۔ایس ایس جی سی نے سندھ حکومت کو 17 مارچ 2019 ء کو ایک خط لکھاتھا۔خط میں کہا گیا کہ وہ 17 کلو میٹر کی لائن بچھانا چاہتے ہیں،جس کی اجازت نہیں دی گئی،سندھ حکومت کی جانب سے اجازت نہ دیناانتہائی افسوس ناک ہے۔