مصطفی کمال کے خلاف مقدمے کی سماعت 9اکتوبرتک ملتوی

130

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت میں پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال اور دیگر ملزمان کے خلاف کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر مصطفی کمال و دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ اس موقع پر سابق ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائمخانی بھی پیش ہوئے۔ فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت نہیں ہوسکی،بعد ازاں عدالت نے سماعت 9اکتوبر تک ملتوی کردی۔