الخدمت کے تحت تعلیمی اداروں میں جراثیم کش اسپرے

197

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت کی جانب سے شہر کے تعلیمی اداروں میں اسپرے کی خصوصی مہم جاری ہے۔الخدمت کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نارتھ کراچی میں اور پی اے ایف (KIET)کے نارتھ کراچی کیمپس میںاسپرے کیا گیا جبکہ الخدمت کی جانب سے (KIET)میں ڈس انفیکٹ واک تھرو گیٹ( جراثیم کش ادویہ کے اسپرے والا گیٹ ) بھی نصب کیاگیا۔ (KIET) اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی انتظامیہ نے الخدمت کراچی کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ الخدمت جہاں لوگوں کی دیگر شعبوں میں مدد کررہی ہے و،ہاں صحت مند اورصاف ستھرے ماحول کی فراہمی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔دریں اثنا ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہاہے کہ طلبہ وطالبات میں ماسک اور ہینڈ سینیٹا ئزر بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں اور کورونا سے بچا ؤ کے لیے آگا ہی بھی فراہم کی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔اہل خیر الخدمت سے تعاون کریں ۔