غیر ملکی ناموں والےجعلی اسکولزکيخلاف کارروائی

478

کراچی: بغیر رجسٹرڈ اور غیر ملکی تعلیمی اداروں کے خلاف گزشتہ روز آپریشن کی شروعات  کردی گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ڈی جی پرائيويٹ اسکولزمنسوب صدیقی کا کہنا تھا کہ غیرملکی تعلیمی اداروں اوران کےناموں پرقائم اسکولزکی جانچ ہوگی، شہرمیں غیرملکی ناموں (50) سے اسکولوں کی بھرمارہے جبکہ بہت سے غیرملکی نام والےاسکول کو متعلقہ  ملک (ممالک) کيساتھ اپنی دستاویزی وابستگی اور لائسنس ظاہرکرناہوگا۔

ڈی جی اسکولز کاکہناتھا کہ غیرملکی ناموں سےمنسوب کئی اسکول بغیررجسٹریشن چلارہے ہیں اور ایسےاسکولوں کونوٹسزجاری کردئیے گئے ہیں۔

پرائيويٹ اسکولز  کے اعلامیہ کے مطابق دستاویزات نہ ہونے پر قانونی  کارروائی کی جائيگی جبکہ 7دن کا وقت دیا گیا ہے اگر کوئی ادارہ اپنا نام تبدیل یا تصحی کرنا چاہتا ہے تو کروالے ۔

منسوب صديقی نےواضح کیا کہ آکسفورڈ، دی امریکن، لندن جیسے دیگرناموں سے منسوب اسکولوں کودستاویزات جمع کرانے ہونگے اور اگر ایسا نہیں ہوا تو  عدم تعمیل پر سندھ ہائی کورٹ کے تحت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب  ایک رپورٹ کے مطابق سندھ میں تقریبا  200 ایسے اسکولز ہیں جو غیر ملکی ناموں سے ہیں مگر ان اسکولوں کا کوئی ریکارڈ نہیں منسوب ملک میں۔