کورنگی لانڈھی میں 9مقامات پر استقبالیہ کیمپ ، کل ریلی نکالی جائیگی

230

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے تحت کورنگی لانڈھی کے9 سے زاید مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے جبکہ لانڈھی نمبر 3 سے حقوق کراچی ریلی چراغ ہوٹل تک نکالی گئی اور کل بروز اتوار لانڈ ھی کورنگی براستہ کراسنگ ایک عظیم الشان حقو ق کراچی ریلی امیر ضلع عبدالجمیل خان کی قیادت میں نکالی جائے گی جو شاہراہ قائدین پہنچے گی ۔مین قیوم آباد چورنگی پر لگائے گئے کیمپ کا امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان ،ڈپٹی سیکرٹری چودھری سرفراز احمد ،ناظم علاقہ کورنگی غربی منصور فیروز ،ناظم حلقہ قیوم آباد زمرد اعوان نے افتتاح کیا، کیمپ میں قیوم آباد کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔