توہین عدالت کیس، نازک دل والے اتنی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں؟

430

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے ہیں کہ ججز کو قتل کی دھمکیاں دینے اور توہین عدالت کرنے والے ملزم اتنے نازک دل کے ہیں اور اتنی بڑی باتیں کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جج کو قتل کی دھمکیاں اور توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی تو ملزم علامہ افتخار الدین کے وکیل نے بتایا کہ افتخار الدین کو کورونا ہوگیا ہے، کورونا منفی ہونے کے بعد ان کے دل کی اوپن ہارٹ سرجری ہونی ہے۔

وکیل نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ علامہ افتخار الدین کو معاف کردیا جائے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اتنے نازک دل والے اتنی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں؟ علامہ افتخار الدین پیش ہوں گے تو معاملے کو دیکھیں گے۔

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی۔