چین نے آسٹریلوی محقیقین کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی

458

جیسے کو تیسا کے مصداق چین نے دو آسٹریلوی محقیقین کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی حکام نے آسٹریلوی محقیقین کلائیو ہیملٹن اور الیگزینڈر جوسکی پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

حال ہی میں دونوں محقیقین نے چینی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ چین نے یہ اقدام رواں ماہ دو چینی محقیقین کو آسٹریلیا سے بے دخل کرنے کے جواب میں کیا ہے۔

آسٹریلوی محقق کلائیو ہیملٹن نے اپنی ایک کتاب میں چین پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے لکھا ہے کہ چین مغربی ممالک کے اندرونی معاملات میں دراندازی اور ہیکنگ کے ذریعے معلومات چرا کر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتا ہے۔

الیگزینڈر جوسکی کو چینی پروپگنڈا کو بے نقاب کرنے اور مخالفین کی حمایت کرنے کے جرم میں پابندی لگائی گئی ہے۔

مغربی ممالک کی چینی شہر ووہان میں کورونا وائرس کی وبا سے متعلق تحقیقات کرنے پر چین اور آسٹریلیا حکومت کے مابین تعلقات کھٹائی میں پڑ گئے ہیں۔