محنت کش این ایل ایف کے پرچم تلے متحد ہوجائیں ،نظام الدین

93

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) نےشنل لےبر فےڈرےشن سندھ کے صدر نظام الدےن شاہ، جنرل سےکرٹری شکےل احمد شےخ نے کراچی سائٹ شےر شاہ کراچی مےں فےکٹری کی چھت گرنے کے نتےجے مےں دو محنت کشوں کے زخمی ہونے کے باوجود متعلقہ محکموں کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہ ہونے پر تشوےش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کی بے حسی کو شرم ناک قرار دےا ہے۔ رہنماﺅں نے کہا کہ شاےد محکمہ محنت اور محکمہ صنعت کے ذمے دار کسی بڑے اور المناک حادثے کے منتظر ہےں کہ جس کے بعد سےاست دانوں اور وزےروں کے فوٹو سےشن کرائے جاسکےں اور متاثرےن کو معاوضے کے نام پر بھاری رقم ہڑپ کی جاسکے۔ رہنماﺅں نے کہا کہ محکمہ محنت، محکمہ صنعت اور سائٹ لمےٹڈ کے ذمے دار قوائد کے مطابق صنعتی اداروں کا معائنہ نہےں کرتے بلکہ چمک کے نتےجے مےں تمام عمارتوں اور ماحول کو قوائد کے مطابق قرار دے دےتے ہےں، جس کے نتےجے مےں آئے روز صنعتی اداروں مےں حادثات رونما ہوتے رہتے ہےں اور غرےب محنت کش اپنے ہی خون مےں نہا جاتے ہےں۔ رہنماﺅں نے وفاقی، صوبائی حکومت اور چےف جسٹس پاکستان سے اپےل کی ہے کہ حادثے کی آزادانہ اور غےر جانبدارانہ تحقےقات کرائی جائے اور تحقےقات کے بعد ذمے دار قرار پانے والے افراد، اداروں کے ذمے داران کو عبرت ناک سزائےں دی جائےں۔ رہنماﺅں نے زخمی محنت کشوں کی جلد صحت ےابی کے لیے دعا کرتے ہوئے مطالبہ کےا ہے کہ انہےں علاج معالجے کی بہترےن سہولےات اور علاج معالجے کے دوران تمام اخراجات اور تنخواہےں بھی ادا کی جائےں۔ رہنماﺅں نے کہا کہ NLF بھی محنت کشوں کی حقےقی نمائندہ تنظےم ہے اور محنت کش اس کے پرچم تلے متحد ہو جائےں تا کہ ملک بھر مےں محنت کشوں کے ساتھ ظلم و زےادتی کا سلسلہ محنت کشوں کے اتحاد سے بند کراےا جاسکے۔