شبنم ظفر خیرپور چیمبرکی بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئیں

157

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ کے مضبوط ترین قلعہ خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے 21-2020 کے لیے صدر،سینئرنائب صدر،نائب صدر اورایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔الیکشن میں شبنم ظفر پینل کی ایک اور بلامقابلہ کامیابی عمل میں آئی اور انتخابات میں شبنم ظفر بلامقابلہ صدر،پردیپ کمار سینئرنائب صدر اور لطف اللہ شیخ نائب صدر منتخب ہوگئے، تینوں عہدیداروں کے سامنے کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔ اراکین ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے جن ممبران کا انتخاب عمل میں آیا ان میں شبنم ظفر، پردیپ کمار، بشیراحمد آرائیں، لطف اللہ شیخ، نصیر احمد آرائیں، مسعود احمد صدیقی، مسز فرحت منظوم،مس رجا ندیم، مسز عذرا بانو، محمد نعمان مغل، محمداکرم آرائیں،آفتاب احمد، ہردیش کمار، ہرداس مل،محمد عثمان افضل عبدالجبار شیخ ،سنی اور دیگر شامل ہیں۔