ترکی اور پاکستان کی تہذیبی روایات میں بہت مماثلت ہے، احسن مصطفیٰ یورداکل

182

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور ترکی کے ہینڈی کرافٹس دونوں ملکوں کے تاریخی ثقافتی اور تہذیبی ورثے کے آئینہ دار ہیں باہمی تجارت کے فروغ اور وفود کے تبادلوں سے پاکستان اور ترکی کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ بات ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین فہد برلاس اور پاکستان میں ترکی کے سفیر احسن مصطفیٰ یورداکل نے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اور عالمی شہرت یافتہ ایگزیبیشن ایکسپرٹ خورشید برلاس اور سینئر ممبران بھی موجود تھے۔ پاکستان میں ترکی کے سفیر احسن مصطفیٰ یورداکل نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کی تہذیبی ثقافتی روایات میں بے انتہا مماثلت ہے ۔