ڈاکوئوں کی فائرنگ و دیگر واقعات میں 10 سالہ بچے سمیت 6 جاں بحق

172

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں ہونے والے مختلف حادثات واقعات میں خاتون اور 10سالہ بچے سمیت6 افراد جاںبحق ہوگئے،بچہ ڈاکوں کی فائرنگ سے اور خاتون سمیت 2افرادکرنٹ لگنے کے واقعات میں جاںبحق ہوئے ،تفصیلات کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹائون میں جھنگوی چوک کے قریب گھر میںکرنٹ لگنے سے 25سالہ سلمہ زوجہ فراز کی حالت خراب ہوگئی جس پر اس کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاںڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی،لیاری ایکسپریس عیسیٰ نگری کے قریب ایک 50 سالہ شخص کی لاش ملی جس کوپی آئی بی پولیس نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کر دیا ،پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہو سکے ،ناظم آباد 2نمبر 51سالہ مشتاق ولد شیرا مسیح سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی زد میںآکر جاں بحق ہو گیا، حادثہ کا ذمے دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرا ر ہوگیا۔ڈالمیا شانتی نگر میںہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 50سالہ ذلیخا زوجہ اللہ بخش زخمی ہوگئی جس کوفوری طور پر اسپتال منتقل کردیاگیا، پی آئی بی پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ ہے ۔ نیو کراچی ایوب گوٹھ پرانی پولیس چوکی کے قریب فائرنگ مسلح ڈاکوئوں نے ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے باعث ایک10سالہ راہ گیر بچہ جاں بحق جب کہ 45سالہ شخص زخمی ہوگیا۔ملیر سموں گوٹھ میںایک گھر سے24سالہ آمنہ زوجہ عبدالغفار کی لاش برآمد ہوئی جس کو تشدد کر کے قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہروقوع کے بعدسے غائب ہے جس کی تلاش کی جارہی ہے ، سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب واقع براق پمپ کے سامنے تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک 30سا لہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔