پی آئی اے کپتان کے گھر میں ڈکیتی،ملزمان قیمتی اشیا لوٹ کر فرار

199

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 4 گزری میںپی آئی اے کے کپتان کے گھر میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ، جس میں ملزمان 10 تولے سونا،3قیمتی گھڑیاں اورغیرملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے، جس وقت ڈکیتی ہوئی اس وقت پی آئی اے کے کپتان پرواز پر تھے۔مدعی نے پولیس سے رابطہ کیا تو پولیس جائے وقوع پرپہنچی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جاتے ہوئے گاڑی بھی لے گئے۔ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر نے کہا کہ کیپٹن عدنان سے رابطہ ہوگیا ہے، ان کے آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے جبکہ پولیس کی جانب سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔