الخدمت کے تحت بیت المال کے دفاترمیں اسپرے

193

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت کراچی کی جانب سے شہریوں کو امرض سے بچانے اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لیے جراثیم کش ادویہ کے اسپرے کی خصوصی مہم جاری ہے ۔گزشتہ روز پی اے ایف (KIET)کے ڈائریکٹر ناصر قاضی کی درخواست پر پی اے ایف (KIET)کے کورنگی کریک کیمپسز میں اسپرے کیا گیا ۔اس موقع پر ونگ کمانڈر ( ر)محمد زاہد سلیم بھی موجود تھے۔پاکستان بیت المال کے زیر انتظام اداروں اسکول آف ری ہیبلٹیشن اینڈٖ چائلڈ سینٹر،ویمن ایمپاور منٹ سینٹر میں بھی اسپرے کیا گیا۔ دونوں اداروں کی انچارجزمحترمہ بینا اورمحترمہ قدسیہ جبکہ الخدمت کے ذمہ داران سرفراز شیخ ،مزمل کاملانی ،عبید الرحمن اور محمد فیضان بھی موجود تھے ۔اس موقع پران اداروں کے ذمہ داران نے الخدمت کی جانب سے کیے جانے والے اسپرے کے عمل کو سراہا۔ الخدمت کے ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ شہر میںالخدمت کی اسپرے مہم جاری ہے ۔شہریوں کو امراض سے بچانے اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔