اے پی سی کے فیصلے سے کسی کو پریشانی نہیں، وزیراعظم

393

وزیراعظم عمران خان نے وزرا اور ترجمانوں کو اپوزیشن کی اے پی سی کے فیصلوں کا مدلل اورمنطق کے ساتھ دفاع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی سی کے فیصلے سے کسی کو پریشانی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں اور وزراء کااجلاس ہوا جس میں اے پی سی کے حکومت مخالف فیصلوں اور ملک گیر تحریک پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے ترجمانوں اور وزراء کو پارٹی بیانیےکے بارے میں ہدایات دیں۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  اے پی سی میں بیٹھے چہروں اور ان کی ذاتی مقاصد سے قوم آگاہ ہے، اے پی سی میں حکومت اوراداروں کے خلاف بیان بازی بھارتی لابی کو خوش کرنے کی عکاسی تھی۔

وزیراعظم  نے وزرا اور ترجمانوں کو اپوزیشن کی اے پی سی کے فیصلوں کا مدلل اورمنطق کے ساتھ دفاع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی سی کے فیصلے سے کسی کو پریشانی نہیں، وزرا اور ترجمان حکومتی نقطہ نظر بیان کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی اداروں پرتنقید غیرمنطقی اور اپنی کرپشن سے  توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔