نیب، سیاسی معاملات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں،فوجی قیادت

500

اسلام آباد:چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ الیکشن ریفارمز، نیب، سیاسی معاملات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، اس حوالے سے یہ کام سیاسی قیادت نے خود کرنا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے گزشتہ ہفتے ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامی  امور و قومی سلامتی سے متعلق گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں عسکری قیادت نے فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھنے پر زور دیا، عسکری قیادت نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر فوج ہمیشہ سول انتظامیہ کی مدد کرتی رہے گی، فوج کا سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ کوئی تعلق نہیں ہے۔

عسکری قیادت کی جانب سے پارلیمانی رہنماؤں کو کہاگیا کہ الیکشن ریفارمز ، نیب، سیاسی معاملات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ہے،اس حوالے سے یہ کام سیاسی قیادت نے خود کرناہے۔

اس موقع پر عسکری قیادت نے نیشنل ایکشن پلان پر تیز اور موثر عمل درآمد پر زور دیا۔