بھارت میں کورونا بے قابو، ایک دن میں 1130 مریض لقمہ اجل بنے

359

بھارت میں بڑھتے کرونا وائرس کے کیسز کے باوجود بھارتی سرکار نے مختلف ریاستوں کے اسکول اور کالج میں کلاسز کا باقائدہ آغاز کردیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق  بھارت میں ایک دن میں کورونا کے92 ہزار605 کیسز ریکارد کئے گئے جبکہ1133 افراد لقمہ اجل بنے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ایک دن میں 1133 افراد کورونا وائرس سےموت کا شکار ہوئے اور مجموعی مرنے والوں کی تعداد 87909 سے تجاوز کرگئ جبکہ بھارتی سرکار نے مختلف ریاستوں میں 6ماہ سے بند تعلیمی اداروں کو دوبارہ شروع کردیا ہے۔

واضح رہے بھارت میں اس وقت مصدقہ مریضوں کی تعداد 54لاکھ 84ہزار580  جبکہ 89544 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں امریکا کے بعد کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 92 ہزار 605 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اتوار کو کرونا وائرس کے باعث مزید ایک ہزار 133 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اس وبا کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 87 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

دوسری جانب بھارتی سرکار نے 21 ستمبر پیر سے سیاحتی مقام تاج محل عوام کے لیے کھولنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ تاج محل کھولنے کے بعد روزانہ صرف5 ہزار سیاحوں کو تاج محل دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

تاج محل دوبارہ کھولنے کے اعلان کے بعد انتطامیہ کی جانب سے سخت ایس او پیز کا اعلان کیا گیا ہے اور سیاحتی مقام پر آنے والوں کو ماربل سے بنی تاج محل کی دیواروں کو ہرگز چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔