کراچی ائر پورٹ پر بچھو کے کاٹے سے سیکورٹی اہلکار جاں بحق

389

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اے ایس ایف اہلکار ندیم کراچی ائر پورٹ پررن وے کے ساتھ کیمپ کے قریب زمین پر چائے بنا رہا تھا کہ اس دوران اسے بچھو نے کاٹ لیا،چند دن اسپتال میں طبی امداد کے بعد ندیم چل بسا ،جس کی تدفین لاڑکانہ میں اس کے ابائی گاؤں میںکردی گئی، اے ایس ایف کے ترجمان کرنل عثمان تنویر کے مطابق واقع 12ستمبر کو پیش آیااور 17ستمبر کو ندیم جاں بحق ہوگیا،ان کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد کراچی ائر پورٹ کے رن وے کے اطراف خود رو گھاس اگ آئی ہے، جس میں سانپ، بچھو اور دیگر حشرات الارض کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ترجمان کے مطابق کراچی میں تو پھر بھی صورتِ حال بہتر ہے مگر ملک کے دیگر ائر پورٹس خاص طور پر اسلام آباد میں اے ایس ایف اہلکاروں کو رن وے پر ڈیوٹی دینے کے دوران جنگلی جانوروں سے شدید خطرات رہتے ہیں۔