آزاد قوم کی قیادت بزدل لوگ نہیں کرسکتے، حافظ حمداللہ

163

کوئٹہ/کراچی(آئی این پی) جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حضرت مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ آزاد قوم کی قیادت غلام اور بزدل حکمران نہیں کرسکتے ،ان سے نجات قوم کی بقا اور ملک کی سلامتی کے لیے ضروری ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں لانڈھی کراچی میں مختلف مقامات پر استقبالیہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم حکمرانوں کی بزدلانہ اور غلامانہ پالیسیوں کی وجہ سے مسلمان کفریہ مظالم کا شکار بنے بیرونی آقاوں کی خوشنودی کے لیے اسلام اور مسلمان کو ذبح کرنا مسلم حکمرانوں کا مشغلہ بن چکا ہے، مسلمان ملت کے صفوں میں انتشار دشمن کی ضرورت ہیں۔