اپوزیشن کی اے پی سی پر حکومتی تحفظات سامنے آگئے

394

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرس (اے پی سی) پر حکومتی ارکان کے تحفظات سامنے آگئے.

حکومتی رہنماؤں نے اپوزیشن کی اسلام آباد میں آج ہونے والی اے پی سی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ لگتا ہے ڈاکٹر نے پہلے یہ کہا صبح، دوپہر، شام 3وقت سیلفی لینی ہی، اب یہ ہدایت دی کہ ویڈیو لنک آزمائیں افاقہ ہوگا.

فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر یہ بھی کہہ دے کہ اب آپ بالکل ٹھیک ہیں پاکستان جاکر ہی اے پی سی کرلیں.

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات شبلی فراز نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں،ملزموں اور چوروں کے اکٹھ سے حکومت کو خطرہ نہیں.

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ کوئی مفرور مجرم میڈیا سے خطاب یا انٹرویو نہیں دے سکتا اور قانون کے تحت الیکٹرانک میڈیا پر مجرموں کا خطاب نشر نہیں ہوسکتا.

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ قطری خط اور کیلبری فونٹ سوشل میڈیا پر بھی عزت کا باعث نہیں، جتنے مرضی خطاب کرلیں آپ کو این آر او نہیں ملے گا.