اے پی سی: ہمیں ایوانوں کو آزاد کرانا پڑے گا: بلال بھٹو زرداری

772

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کا ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے، ہمیں ایوانوں کو آزاد کرانا پڑے گا۔

بلال بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوشش کی تھی کہ بجٹ سے پہلے اے پی سی کروائیں، اے پی سی سے عوام بیانات اور قرارداد نہیں ٹھوس لائحہ عمل چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب جمہوریت نہیں ہوتی تو معاشرے کو ہر طرف سے کمزور کیا جاتا ہے، دو سال میں ہمارے معاشرے کو نقصان ہوا، جرائم بڑھے ہیں۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ جب منتخب نمائندے نہیں ہوتے تو عوام کی آواز نہیں سنی جاتی، آج پاکستان کا ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے، آصف علی زرداری نے نواز شریف کو واضح پیغام دیا، منتخب نمائندے اسمبلی میں نہیں بول سکتے، ووٹ کی گنتی نہیں کرا سکتے۔