ملک میں کورونا وائرس کے 645 نئے کیسز رپورٹ

179

اسلام آ باد(مانیٹر نگ ڈیسک)ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ،گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 645 نئے کیسز رپورٹ ۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 572 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 645 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 645 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 031 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 572 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 92 ہزار 044 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 7 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 415 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 362 ، پنجاب میں98 ہزار 272 خیبرپختونخوا 37 ہزار 270 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 086، بلوچستان میں 14 ہزار 138 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 491 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 412 تعداد ہوگئی۔