جلد بازی میں کیے گئے فیصلے سے تعلیم تباہ ہوگی، شفت محمود

231

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے علم کا بے پناہ نقصان ہوتا ہے اوراس حوالے سے جلد بازی کے کسی بھی فیصلے سے تعلیم تباہ ہوگی۔وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے مرحلہ وارتعلیمی اداروں کو کھولنے کا مکمل دفاع کرتے ہوئے کہا کہ 90 فیصد سرکاری و نجی اسکولزکے پاس آن لائن تعلیمی سہولیات نہیں، جب یہ تعلیمی ادارے بند ہوتے ہیں توزیادہ طلبہ ایجوکیشن سے محروم ہوجاتے ہیں۔ اب اس حوالے سے جلد بازی کے کسی بھی فیصلے سے تعلیم تباہ ہوگی۔وفاقی وزیرشفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے علم کا بے پناہ نقصان ہوتا ہے۔ 6 ماہ تعلیمی ادارے بند ہونے سے طلبہ کا بہت نقصان ہوا، طلبہ کے نقصان کو ریکورکرتے کئی سال لگ سکتے ہیں اورصحت ہماری ترجیح ہے، اس لیے کوئی بھی فیصلہ وزارت صحت کی سفارشات کی روشنی میں لیا جائے گا۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے پرائمری کلاسز کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔