جے آئی یوتھ دستگیر میں ابلتے گٹروں، ٹوٹی سڑکوں کیخلاف آج احتجاج کریگی

202

کراچی( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی یوتھ ضلع گلبرگ وسطی کے تحت آج شام 5 بجے، دستگیر فیڈرل بی ایریا بلاک 15 جاوید نہاری کے باہر ابلتے گٹروں، ٹوٹی ہوئی سڑکوں کے حوالے سے حکومتی بے حسی کے خلاف زبردست عوامی احتجاج کیا جائے گا۔جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، امیر ضلع گلبرگ وسطی فاروق نعمت اللہ اور سماجی رہنما عبدالغنی کریں گے۔