حافظ نعیم الرحمن آج ’’حقوق قیوم آباد‘‘ پروگرام سے خطاب کریں گے

270

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن آج حقوق قیوم آباد پروگرام سے خطاب کریںگے۔جماعت اسلامی قیوم آباد کے تحت آج 11:30بجے صبح سرینہ لان نزد اقرا یونی ورسٹی ڈیفنس ویو پرحقوق قیوم آباد پروگرام منعقد ہو گا پروگرام سے امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان ناظم علاقہ کورنگی غربی منصور فیروز اور ناظم حلقہ قیوم آباد زمرد اعوان بھی خطاب کریں گے۔