چھوٹی کلاسزکو کھولنے کی اجازت نہیں ہے، سعید غنی

608

حیدرآباد: وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کا کہنا ہے کہ صوبے میں چھوٹی کلاسزکےتعلیمی ادارےکھولنےکی اجازت نہیں جبکہ صرف نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ اسکول جارہے ہیں اگر ہمارےفیصلےسےکوئی ناراض ہوتاہےتوبرداشت کرلیں گے۔

حیدرآبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم سعیدغنی نے کہا کہ سندھ میں آخری مرحلےمیں کھلنےوالےاسکولوں کےفیصلےکوموخرکردیا ہے جو اسکولز 21 ستمبر کو کھولنے تھے اب ان کو 28ستمبر تک کھولا جائے گا ۔

 سعید غنی نے کہا کہ اگراس وقت 20 بچوں پر ایس او پیز کیلیے مکمل عملدرآمد نہیں ہوا تو پھر100 بچوں پرکیسے ہوگا، اسی وجہ سے ایک ہفتہ مزید تاخیر سے کھولنے کا فیصلہ کیا۔

کراچی کےبند اسکولوں سےمتعلق انھوں نےبتایا کہ صوبائی حکومت نےکراچی میں آج مزید 4 اسکول سیل کیے ہیں اور ایس او پی کی خلاف ورزی پر کئی اساتذہ کی سرزنش بھی کی ہے جبکہ کل تک 14ہزار500 ٹیسٹ کرچکے ہیں اور 91 مثبت آئے ہیں۔۔

دوسری جانب  شفقت محمود سےمتعلق انھوں نے بتایا کہ وفاقی وزيرتعليم نےمجھ سےکہاکہ پہلےہميں اعتمادميں لےليتے جبکہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ہمارے لیے بچوں کی صحت تعلیم سے اہم ہے اور بچوں کی صحت کا خیال رکھا ہے۔

سعیدغنی نے مزید کہا کہ ہر صوبہ اپنے حالات کے مطابق ایسے فیصلےکرسکتاہے، ہمارےفیصلےسےکوئی ناراض ہوتاہےتوبرداشت کرلیں گے جبکہ ایک بار پھر سب وزراء کو ساتھ بیٹھا کر آئندہ لائحہ عمل پر بات کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

واضح رہے پنجاب میں اسکول کھولنے کے جاری کردہ شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔