جماعت اسلامی کا اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

584

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان پیپلز پارٹی کی میزبانی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہیں کر رہی۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی کل اسلام آباد میں ہونے والی اے پی سی میں شریک نہیں ہوگی۔ عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے جماعت اسلامی کی مشاورت جاری ہے۔

قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔


نون لیگ نے اے پی سی کے لیے پارٹی وفد کا اعلان کردیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کل اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے لیے پارٹی وفد کا اعلان کردیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا 11 رکنی وفد آل پاٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ وفد کی قیادت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کریں گے۔

نون لیگی وفد میں شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، خواجہ آصف، احسن اقبال، ایاز صادق، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، امیر مقام اور مریم اورنگزیب شریک ہوں گے۔

آل پارٹیز کانفرنس کل اسلام آباد میں ہوگی۔ اے پی سی کی میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی کرے گی۔