پاکستان ریلوے کے مسافروں کیلیے خوشخبری

697

پاکستان ریلوے نے متعدد مسافر ٹرینوں میں ڈائیننگ کاریں بحال کردیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق خیبر میل، گرین لائن  اور عوام ایکسپریس کی ڈائیننگ کاریں بحال کر دی گئی ہیں۔

سلنڈر پر پابندی سے ٹرینوں میں کھانا فراہم کرنے والی ڈائیننگ کاریں ختم ہوگئی تھیں۔شاہ شمس ایکسپریس میں سلنڈر دھماکے کے بعد ٹرینوں میں سلنڈراستعمال پر پابندی تھی۔

ریلوئے مسافروں کو اب ٹرین میں ناشتہ،کھانا،چائے اور دیگر کھانے پینے کی اشیا دستیاب ہوں گی

دوسری جانب محکمہ ریلوےے نے دو مزید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیض پسنجر لاہور سے شام ساڑھے چھ بجے چل کر رات آٹھ بج کر پچپن منٹ پر نارووال پہنچے گی جب کہ فیض پسنجر نارووال سے صبح ساڑھے پانچ بجے چل کر سات پچاس پر لاہور پہنچے گے۔

محکمہ ریلوے نے لاہور سے سیالکوٹ لاثانی ایکسپریس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔لاثانی ایکسپریس لاہور سے دوپہر تین بج کر پینتالیس منٹ پر چل کر سیالکوٹ سات پینتالیس پر پہنچے گی جب کہ سیالکوٹ سے صبح چھ بجے چل کر نو پچپن پر لاہور پہنچے گی۔