سعودی عرب میں 1 لاکھ 20 ہزار سال قبل انسانی قدموں کے نشانات دریافت

545

شمالی سعودی عرب کے میں صحرائے نفود کا علاقے میں 1 لاکھ 20 پزار سال پرانے انسانی قدموں کے نشانات ملے ہیں۔

سعودی عرب کی سرزمین پر اس حالیہ اور اہم دریافت کی تفصیلات معروف سائنسی جریدے ‘سائنس ایڈوانسز‘ میں بھی شائع ہوچکی ہیں۔ ماہرین کی تحقیقات کے مطابق یہ انسانوں کے ایک چھوٹے سے گروہ کے ایک ایسے سفر کی نشاندہی کرتے ہیں، جو اپنے جانوروں کے ساتھ کہیں جارہے تھے۔ دریافت میں جانوروں کے پیروں کے نشان بھی ملے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اُس وقت کے جانوروں کی ساخت آج کے جانوروں کے مقابلے میں کافی بڑی ہوا کرتی تھی اور غالب گمان یہی ہے کہ یہ قدیم انسانی گروہ اُن جانوروں کا شکار بھی کیا کرتا ہوگا۔

ماہرین کے مطابق دریافت کے مزید مطالعے سے ہمیں یہ سمجھنے میں مزید مدد ملے گی کہ موجودہ نسل انسانی کے اجداد لاکھوں سال پہلے جب افریقہ سے نکل کر دنیا کے دیگر حصوں تک پھیلے تھے تو انہوں نے اپنے سفر کے لیے کون کون سے راستے اختیار کیے تھے۔