جماعت اسلامی 27 ستمبر کو کراچی کے شہریوں کا مقدمہ پیش کرے گی: حافظ نعیم

618
حقوق کراچی کارواں“ساڑھے تین کروڑ عوام کا حقیقی ترجمان ہوگا، حافظ نعیم

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کو کراچی کے شہریوں کا مقدمہ پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے تحت شہر کے گھمبیر مسائل کے حل اور کراچی کے جائز، قانونی وآئینی حقوق کے حصول کے لیے جاری حقوق کراچی تحریک اور 27 ستمبر کو شاہراہ قائدین پر ہونے والے “حقوق کراچی مارچ” کے سلسلے  میں شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

جماعت اسلامی نے نمازِ جمعہ کے بعد لسبیلہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کارکنوں اور عام شہریوں نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کے حقوق اور شہریوں کے مسائل پر احتجاج کیا جارہا ہے، جماعت اسلامی 27 ستمبر کو کراچی کے شہریوں کا مقدمہ پیش کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کے-الیکٹرک نے گزشتہ دو روز سے پھر لوڈ شیڈنگ شروع کردی ہے، سندھ اور وفاق نے بارشوں کے ستائے کو ازالہ نہ کرنے کے بجائے کے-الیکٹرک کو پانچ ارب روپے دے ڈالے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جعلی فنڈ دیا ہے، کراچی کے نوجوانوں کو نوکریاں نہیں ملتی، یہاں بدقسمتی سے ان لوگوں کو مینڈیٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو بڑا مارچ کرنے جا رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق خود شرکت کریں گے۔