پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

1834

پاکستان میں 24قیراط سونے کی قیمت میں 500روپے کا اضافہ، جس کے بعد فی تولہ سونا1لاکھ 14 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہواہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 14 ہزار 700 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونےکی قدر 429 روپے اضافے کے بعد 98ہزار337 روپے ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قدر میں4ڈالرکااضافہ ہوا ہے اور اس کی قیمت 1953 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بنا کسی اضافے کے بالترتیب 1320 اور 1132 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔