بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ مئوخر، 22ستمبر کو سنایا جائیگا

287

کراچی(آن لائن ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا جمعرات کے روز سنائے جانے والے فیصلے کو موخر کردیا اب 22ستمبر کو سنایا جائے گا۔ بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں پیش آنے والے سانحے کا مقدمہ تقریباً 9 سال زیر سماعت رہا۔سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت میں 2 ستمبر کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے جمعرات کے روز سنایا جانا تھاتاہم عدالت نے فیصلہ 22 ستمبر تک موخر کردیا ہے۔ اس کیس میں فروری 2017 ء میں ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی، رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ 11 ستمبر 2012 ء کو بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں 260 افراد جل کر جاں بحق ہوگئے تھے اور فیکٹری مالکان نے آتشزدگی کا ذمے دار ایم کیو ایم کو قرار دیا تھا۔