شہزاد اکبر کو ملک سے بھاگنے نہیں دینگے، عطا تارڑ

317

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کو ہم بھاگنے نہیں دیں گے جلد ان کا نام ای سی ایل میں ہو گا، احتساب کے نام پر نیازی نیب گٹھ جوڑ میں کیسز بنائے گئے ،شہزاد اکبر بتائیں جہانگیر ترین کب لندن سے واپس آ رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور وکیل عطا تارڑ نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کی پیشی تھی۔ شہباز شریف کے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں اور ان پر ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔انہوں ںے کہا کہ احتساب کے نام پر نیازی نیب گٹھ جوڑ میں کیسز بنائے گئے ہیں۔ شہباز شریف تو رضاکارانہ طور پر لندن سے واپس آئے لیکن شہزاد اکبر بتائیں جہانگیر ترین کب لندن سے واپس آ رہے ہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا لیکن ان کی اسپتال منتقلی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ حمزہ شہباز کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے۔