پارٹی کو نقصان پہنچانے کیلیے سنتھیا کو استعمال کیا گیا، رحمن ملک

222

اسلام آباد ( آن لائن) پیپلز پارٹی سینئر رہنما رحمن ملک نے کہا ہے کہ امریکی بلاگرسنتھیا کو پارٹی کو نقصان پہنچانے کیلیے سنتھیا کو استعمال کیا گیا، امریکی بلاگر کے پیچھے کون ہے ، کس نے پیسے دیے، تمام فیصلے ایک ہی گلی میں ہو رہے ہیں، میرے پاس تمام تفصیلات موجود ہے ایک دن سب کو ایکسپوز کروں گا۔ پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ دنیا کو بتادونگا کہ سنتھیا صرف ایک مہرہ ہے، ان لوگوں کو بھی ایکسپوز کرونگا جو سنتھیا کے پیچھے ہیں، سنتھیا کو پیسے کون دے رہا، کسی گلی میں یہ فیصلے ہو رہے ہیں سب ایکسپوز کرونگا،میں 50 سال تفتیشی رہا ہوں، وقت آنے پر سب کو ایکسپوز کرونگا،میں خواتین کی عزت کرتا ہوں، میں نے آج بھی انکے پیچھے کوئی بات نہیں کی،سنتھیا کو ریموٹ کنٹرول سے چلایا جا رہا ہے،7 میڈیا ہاؤسز نے میرے اوپر ریپ کا الزام لگایا، سب تفصیل میرے پاس موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنتھیا پہلے ریپ کا کہتی رہی اب ریپ کا الزام واپس لیکر چھیڑخانی کا الزام لگا رہی ہے۔پہلی تفتیش میرے حق میں رہی، میں نے جو شواہد پیش کیے وہ سنے گئے۔رحمن ملک نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کو نقصان پہنچانے کے کوشش کی گئی لیکن میں کھڑا رہا، پہلے کہہ دیا ریپ ہے، جو درخواست دائر کی اس میں لکھا ہراسانی، اتنا بدنام کرنے کے بعد بھی کوشش کی کہ چالاقی کے ساتھ ایف آئی آر درج ہو جائے۔