نیوی سیلنگ کلب تعمیر کیس، چیئرمین سی ڈی اے پیش نہ ہوسکے

142

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے راول ڈیم کے کنارے نیوی سیلنگ کلب کی تعمیر کے خلاف کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران چیئرمین سی ڈی اے امیر علی احمد اور وکیل این ڈی ایم اے عدالت میں پیش نہ ہوئے، سی ڈی اے وکیل نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے کورس پر ہیں اس لیے
پیش نہیں ہو سکے، کوئی اور تاریخ سماعت کیلیے مقرر کرلی جائے تو آئندہ پیش ہوجائیں گے، عدالت نے سی ڈی اے کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔