لاہور موٹروے واقعہ، ملزم ‘شفقت’ نے اعترافِ جرم کرلیا

877

لاہور موٹر وے واقعے میں آج گرفتار ہونے والے ملزم ‘شفقت’ نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرلیا۔

میڈیا پورٹس کے مطابق پنجاب پولیس کےمحکمہ سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز گرفتاری دینے والے ملزم وقار الحسن کی نشاندہی پر آج دیپالپور میں کارروائی کی،جہاں سے شفقت نامی شخص کو حراست میں لیا۔

پولسی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شفقت نے دروان تفتیش خاتون سے زیادتی کا اعتراف کیا ، ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ وہ اور ملزم عابد ڈکیتی کی غرض سے موٹروے پر موجود تھے جہاں انہوں نے ایک کار کو دیکھا تو کار کی ریکی کی، پہلے خاتون سے لوٹ مار کی اور پھر نیچے کھائی میں لے جاکر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم شفقت کا پہلے سے بھی کرمنل ریکارڈ موجود ہے اور وہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم شفقت کا ڈی این اے بینک میں پہلے موجود نہیں تھا تاہم پولیس کی جانب سے شفقت کا فوری ڈی این اے کرایا گیا جو میچ کرگیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم شفقت ماضی میں بھی اجتماعی زیادتی کے واقعات میں ملوث رہا ہے لیکن پولیس کے پاس ملزم کا ریکارڈ موجود نہیں تھا۔

اس سے قبل گزشتہ روز لاہور موٹر وے زیادتی کیس میں خود گرفتاری پیش کرنے والے ملزم وقار الحسن نے زیر حراست انکشاف کیا تھا کہ مرکزی ملزم عابد ایک عرصے سے شفقت نامی شخص کے ساتھ وارداتیں کر رہا ہے، شفقت بہاولنگر کا رہائشی اور عابد کا دوست ہے۔

علاوہ ازیں  موٹر وے زیادتی کیس میں خود پولیس کو اپنی گرفتاری پیش کرنے والے ملزم وقار الحسن کے سالے عباس نے بھی اپنی گرفتاری دے دی تھی۔