جمعیت کے زیر اہتمام جامعہ کراچی میں کورونا بچاؤ اسپرے

727

کراچی: اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی نے الخدمت کے تعاون سے تعلیمی سلسلے کے آغاز سے قبل جامعہ کراچی کے مختلف شعبوں، راہ داریوں اور انتظامی بلڈنگ میں جراثیم کش اسپرے کیا۔

اس موقع پر ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی شعور تنولی کا کہنا تھا کہ جمعیت نے اپنی مدد آپ کے تحت جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات کی خاطر صحت کی خاطر مختلف شعبہ جات، راہ داریوں اور انتظامی امور کی بلڈنگ میں جراثیم کش اسپرے کیا، جسے تمام متعلقین نے خوب سراہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی مستقبل میں بھی طلبہ و طالبات کے مفاد کے لیے سرگرم عمل رہے گی ،جمعیت جامعہ کے طلبہ و طالبات کے حفظانِ صحت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کل15 ستمبر کو جامعہ میں فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر تقسیم کرے گی۔