امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ امریکا پہنچ گئے

433

واشنگٹن: اسرائیل کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں معاہدوں پر دستخط کیلیے بحرین اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ امریکا پہنچ گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے، تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امارات کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون شیخ عبداللہ بن زائد آل نہیان ، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی حکومت کے سینئر عہدے داران موجود ہوں گے۔

UAE, Bahraini Foreign Ministers arrive in US to sign peace deals with Israel

اس سے قبل گزشتہ روز اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد آل نہیان اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن پہنچے تھے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بحرین، امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مشترکہ بیان جاری ہوا تھا،جس میں بحرین اور اسرائیل کے درمیان مکمل سفارتی تعلقات کے قیام پر اتفاق ہوا۔

دوسری جانب بحرین کے فرماں روا شاہ حمدبن عیسی، ڈونلڈ ٹرمپ بحرین اور اسرائیل کے درمیان نارمل تعلقات استوار کرنے پر آمادہ ہیں جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بھی واشنگٹن پہنچ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی پر فلطنیوں کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنہ ہے جبکہ ایران، ترکی سمیت دیگر کئی ممالک نے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔

اسرائیل یواے ای معاہدہ، تعلقات بحالی پر دستخط امریکا میں

واشنگٹن: اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر 22 ستمبر کو امریکی دارالحکومت  میں تقریب کے دوران باضابطہ دستخط کیے جائیں گے۔

اسرائیلی خبررساں ادارے چینل 12 کی خبر کے مطابق وائٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن ہاہو اور ابوظہبی کے ولی عہد پرنس محمد بن زید النہیان شرکت کریں گے۔

UAE-Israel pact to be signed on Sept. 22: Report

اس سے قبل میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب لیگ کے دیگر ممالک کو بھی اسرائیل تسلیم کرانے کے بعد اس تقریب میں شرکت کرانا تھی  لیکن خلیجی ممالک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے عوامی دباؤ پر حکمران ناکام رہے۔

دوسری جانب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سن 1993 میں اسرائیل اورفلسطین کے مابین طے پانے والےاوسلو معاہدے کی سالانہ یاد یعنی 13 ستمبر کو معاہدے پر دستخط کیے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔