انجینئر جہاز سے گر کر زخمی، حالت تشویشناک

591

اسلام آباد ایئرپورٹ پرپی آئی اے کا انجینئر جہاز کی مرمت کے دوران گر کر زخمی ہوگیا۔

میڈیا کے مطابق اسلام آباد ائیر پورٹ پر پی آئی اے انجینئر زکریا قریشی جہاز کی مرمت کرتے ہوئے جہاز سے گرکرشدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ۔

رپورٹس کے مطابق پی آئی اےکا انجینئر زکریا قریشی پارکنگ نمبر 19 پر جہاز کی مرمت کر رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق انجینئر زکریا قریشی کی حالت تسلی بخش نہیں ہے انہیں اندرونی چوٹیں آئی ہیں۔