شکارپور،میونسپل عملے پر حملہ کرنے والوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج

157

شکارپور (نمائندہ جسارت) گزشتہ روز میونسپل کے صفائی عملے پر حملہ کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری پر ملازمین کا پریس کلب پر احتجاج پی پی پی لیڈیز ونگ کی رہنما آپا نگہت منگی کی متاثرہ خاتون اور ان کے دو بیٹوں سمیت پریس کلب شکارپور پہنچ کر پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر کہا کہ صفائی کرنے والے ملازمین پر حملہ کرنے والوں کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے،شہر بھر کی صفائی ستھرائی کرنے والے ملازمین سے زیادتی کی سخت الفظ میں مذمت کرتی ہوں ، ایس ایس پی شکارپور معاملے کا نوٹس لیں اور اقلیتی برادری کی خاتون پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔