پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،6 ملزمان گرفتار

148

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر میں کی گئی مختلف کارروائیوں کے دوران 6ملز مان کو گرفتار کرلیا، گرفتار شدگان منشیات فروشی، مضر صحت گٹگے کی تیاری اور موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی پولیس نے منشیات کے اڈوں کو منشیات فراہم والے ایک بڑے گروہ کے 2کارندوںساجد اور عبدالوہاب کو گرفتار کرلیا،گرفتار شدگان سگے بھائی ہیں جن کی نشاندہی پر پولیس نے غریب آباد گوٹھ پر کارروائی کرکے ساڑھے 3کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کی ترسیل کا کام کرتے تھے، جن سے گروہ کے دیگر افراد کے متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔کورنگی پولیس نے مضرصحت گٹکا ماوا اور بنانے والے ایک ملز م وجاہت علی ولد ساجد علی کو گرفتار کرلیا۔ لانڈھی پولیس نے شاہراہ فیصل چھوٹا گیٹ کے قریب سے رہزنی ، ڈکیتی اور موٹرسائیکل چھینے کی متعدد وارداتوں میںملوث منٹھارعلی ولد قادر بخش کو گرفتار کرلیا۔