اورنگی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے  سے ایک شخص جاں بحق

145

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے گیارہ میں 35سالہ روح الامین ولدسعیدالرحمان کو گھر میں بجلی کا کام کرتے ہوئے کرنٹ لگ گیا،جس کواس کے اہل خانہ فوری طور پر گھر اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق کے بعد اس کے لواحقین لاش بغیر کسی قانونی کارروائی کے گھر لے گئے ۔