علامہ ضمیر اختر نقوی کی دینی خدمات  یاد رکھی جائیں گی،مراد علی شاہ

155

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹر علامہ سید ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم ضمیر اختر نقوی کی مغفرت، درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم علامہ ضمیر اختر نقوی باکمال شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ ضمیر اختر نقوی کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔