رشید خان رشید کی ادبی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا‘حامد اسلام

139

کراچی (پ ر)رشید خان رشید کو ادب سے غیر معمولی لگائو تھا ۔انہوں نے اپنی پوری زندگی ادب کے فروغ میں صرف کر دی ۔وہ بلند پائے کے شاعر تھے ان کی ادبی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔یہ بات عالمی اردو مرکزجدہ کے جنرل سیکرٹری حامد اسلام خان ممتاز شاعر ،نظامت کاراور ادارہ فکر نو کراچی کے جنرل سیکرٹری رشید خان رشید کے سوئم کے موقع پر تعزیتی اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر قاسم جمال ،انور انصاری ،توقیر اے خان ،اخترسعیدی ،محمد علی گوہر،ملک بشیر،ڈاکٹر نثاراحمد،احمداورخیال،گل انورنے بھی گفتگو کی ۔جبکہ تعزیتی اجتماع اور سوئم میںفیضان رحیم ،عاشق حسین شوکی،علی کوثر،فرحان نقوی،قاری محمدادریس،کامران طالش،شریف قریشی ودیگر نے شرکت کی۔