کورونا وائرس کے مزید 204 کیسز سامنے آگئے،مراد علی شاہ

295

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں کورونا کے مزید 12914 نمونے ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 204 نئے کیسز سامنے آئے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک سندھ میں کورونا کے 1133169 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں صوبے میں اب تک کورونا کے 132084 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ اتوار کو کورونا کے باعث مزید 2 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2445 ہوگئی ہے۔اتوار کو سندھ بھر میں کورونا کی صورتحال سے متعلق اپنے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اتوار کو کورونا سے متاثرہ مزید 31 مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد سندھ میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 127449 ہوچکی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت سندھ بھر میں کورونا سے متاثرہ 2190 مریض زیر علاج ہیں جن میں 1907 مریض گھروں اور 6 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں جبکہ 277 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور کورونا متاثرہ 277
مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ اس وقت سندھ بھر میں کورونا کے 19 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ نئے 204 کیسز میں 120 کا تعلق کراچی سے ہے ۔