ترکش ائر لائن پیگاسس کا کراچی کیلیے پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ

146

کراچی(آئی این پی)ترکش ائر لائن پیگاسس نے کراچی کے لیے پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ترکی کی پیگاسس ائر لائن کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں آپریٹ کرے گی، اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تراکش ائر لائن پیگاسس 25 ستمبر سے کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں چلائے گی۔