ریلوے کا کرایے میں 10فیصد تک کمی کا اعلان

144

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ریلوے کے اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ میں سفر کرنے والوں کے لیے خوش خبری ۔پاکستان ریلوے نے 21ستمبر سے اے سی بزنس کلاس کے کرایے میں 10 اور اے سی اسٹینڈرڈ کے کرایے میں 5 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ 14ستمبر سے تمام ایکسپریس ٹرینوں میں ڈائننگ ریسٹورنٹ کاریں دوبارہ لگا دی جائیں گی۔ مسافروں کو ٹرین میں ناشتہ، کھانا، چائے اور دیگر اشیا دستیاب ہوں گی۔محکمہ ریلویے نے 2 مزید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔