ٹھیکیداری نظام کے خلاف مہم وقت کی ضرورت ہے‘این ایل ایف

177

کراچی۔(پ ر )نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کی کورنگی لانڈھی صنعتی ایریا سے تعلق رکھنے والی ملحقہ یونینز کے ذمہ داران کا اہم اجلاس بیت الحمد لانڈھی میں این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری قاسم جمال کی صدارت میں منعقد ہوا۔اس موقع پر نائب امیر ضلع عاشق علی خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہٹھیکیداری نظام کے خلاف مہم وقت کی ضرورت ہے محنت کش ایک بہت بڑی طاقت اور قوت ہیں دنیا میں بڑے بڑے انقلابات ہمیشہ محنت کشوں کے ذریعے ہی آتے ہیں۔پاکستان میں محنت کشوں کے ساتھ سب سے زیادہ ظلم وزیادتی کی جاتی ہے۔ٹھیکا داری نظام غریب محنت کشوں کا استحصال کر رہا ہے۔اس غیر آئینی اور غیر انسانی نظام کے خلاف محنت کشوں کو پوری قوت کے ساتھ اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔جماعت اسلامی محنت کشوں کی پشت بان ہے اور ہم محنت کشوں پر ظلم اور استحصال برداشت نہیں کرینگے۔قاسم جمال نے کہا کہ کراچی محنت کشوں کا سب سے بڑا شہر ہے اور این ایل ایف پوری قوت کے ساتھ محنت کشوں کے لیے آواز اٹھا رہی ہے۔ماجد شیخ نے کہا کہ ٹھیکاداری نظام ظلم کی بدترین شکل ہے۔