لاہور موٹروے واقعہ: مرکزی ملزم کی شناخت ہوگئی

655

لاہور گجر پورہ موٹروے زیادتی کیس میں مرکزی ملزم کی شناخت عابد علی کے نام سے ہوگئی.

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عابد علی فورٹ عباس کا رہائشی ہے، ملزم کا ڈی این اے متاثرہ خاتون کے لباس اور 2013 کے ڈیٹا بیس سے میچ ہوا، اور ملزم کا پہلے ہی کریمنل ریکارڈ موجود ہے.

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عابد علی کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا لیکن ملزم کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت لاہور موٹروے واقعہ کی تحقیقاتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے کمیٹی کوتحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹروے پولیس کی تعیناتی تک پنجاب پولیس فرائض سرانجام دے گی.

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ دلخراش واقعہ میں ملوث ملزمان سزا سے نہیں بچ پائیں گے، متاثرہ خاندان کوانصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، پنجاب حکومت اور پوری قوم متاثرہ خاندان کےساتھ ہے.

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کو فوری انصاف دلانا ریاست کی ذمہ داری ہے.